کراچی میں پولیس نے منشیات کے اڈے نذرآتش کردیئے
منگل 7 جون 2016 11:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) کراچی کی پا ک کالونی میں گینگ وار ملزمان کے منشیات کے اڈے پولیس نے جلا دیئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اڈوں پر سیکڑوں کی تعداد میں منشیات کے عادی افراد آتے تھے۔
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال پپو، جابر، بلوچ اور حاجی کاشف منشیات کے اڈے چلا رہے تھے،ملزمان نے ریاست بلوچ کی گرفتاری کے بعد اڈے پر قبضہ جما لیا تھا۔
دوسری طرف کراچی میں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں ایک شخص نے گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک خاتون کی شناخت فاروقیہ بی بی اور بچے کی رضوان عباس کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ عمران عباس زخمی ہوا ، قانونی کارروائی کے لئے لاشوں کو جناح اسپتال لایا گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.