اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جون 2016 13:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جون 2016ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملک بھر میں پانی و بجلی کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کیا ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا اپوزیشن نے ملک میں بجلی اور پانی کی صورتحال پر اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو غلط بریف کیا انہوں نے کہا کہ مجھے غلط معلومات دینے والوں پر افسوس ہے، خورشید شاہ کو اندازوں پر مبنی اور حقائق کے برعکس اعدادوشمار پیش کیے گئے۔
جس پر شیریں مزاری سمیت تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے احتجاج کیا۔ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ اس ٹریکٹرٹرالی کو چپ کروائیں۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے بولنے پر اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر ! تقریر کے دوران آنے والی آواز کو زنانہ کر دیں۔ اتنا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومتی اراکین میں تلخ کلامی ہوئی جس پر متعدد حکومتی اراکین نے شیریں مزاری کو آنٹی کہہ کر چپ رہنے کی تلقین بھی کی۔
ایوان میں خواجہ آصف نے اپنے الفاظ واپس لینے سے انکار کر دیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خواجہ آصف کے شیریں مزاری سے متعلق کہے گئے الفاظ کو ایوان کی کارروائی سے حذف کر دیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ایوان کے ماحول پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے الفاظ پر نہایت افسوس ہوا۔انہوںنے کہا کہ خواجہ آصف کے الفاظ پر شدید دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے الفاظ نہایت نا مناسب ہیں جن کی میں مذمت کرتا ہوں اور یہ الفاظ خواجہ آصف کو چاہئیے کہ واپس لے لیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو چاہئیے کہ وہ ان الفاظ کو ایوان کی کارروائی سے حذف کر دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.