مودی اوباما ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
امریکہ نے پاکستان سے 2008کے ممبئی اور 2016 کے پٹھان کوٹ حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا دونوں رہنماوٴں نے القاعدہ، داعش، جیش محمد، لشکر طیبہ، ڈی کمپنی و دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف تعاون میں مزید مضبوطی لانے کے عزم کا اظہار کیا
بدھ 8 جون 2016 20:47
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جون ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان سے 2008 کے ممبئی اور 2016 کے پٹھان کوٹ حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کے بعد وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دونوں رہنماوٴں نے القاعدہ، داعش، جیش محمد، لشکر طیبہ، ڈی کمپنی و دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف تعاون میں مزید مضبوطی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے دہشت گردی سے انسانیت کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیرس سے لیکر پٹھان کوٹ اور برسلز سے لیکر کابل تک دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے مماثلت رکھنے والے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے پیچھے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.