سندھ ہائیکورٹ،ایان علی کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جمعہ تک ملتوی ،وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب
جمعرات 9 جون 2016 20:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک مجھے وزرات داخلہ کا جواب نہیں ملا۔
مجھے افسوس ہے کہ آفس کا فیکس خراب ہونے کے باعث فیکس وصول نہیں کرسکا ، سماعت جمعہ تک ملتوی کردیں تاکہ میں جواب حاصل کرسکوں۔ کچھ دیر کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے لیکن سپریم کورٹ نے فیصلے کو معطل نہیں کیا۔(جاری ہے)
ایان علی کے وکیل قادر خان مند خیل کا کہنا تھا کہ آج چوتھی سماعت ہے یہ جان بوجھ کر جواب داخل نہیں کر رہے ، عدالت آج ہی فیصلہ سنائے کیونکہ ایان علی کے بیرون ملک جانے کے رات کے ٹکٹس بک ہیں جس پر عقیل احمد نے کہا کہ یہ آپ کی غلطی ہے آج کے ٹکٹس کیوں بک کرائے، آپ کو فیصلے کے بعد ٹکٹس بک کرانے چاہِیے تھے۔
عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے اور جن کے نام ای سی ایل کی ویب سائیٹ پر شامل کرنے ہیں ان کے نام شامل کرکے رپورٹ پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.