ایف آئی اے کے راولپنڈی میں چھاپے، 3انسانی سمگلرز گرفتار، 64 پاسپورٹس،جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد
جمعہ 10 جون 2016 15:27
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 3انسانی سمگلرز کو گرفتارکرکے 64 پاسپورٹس،جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کرلیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں چاندنی چوک،عمر فاروق پلازہ سے اظہار حسین اور خالق خان نامی انسانی سمگلرز گرفتارکرلئے گئے ہیں ،ملزمان کے قبضے سے دس پاسپورٹس اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کی گئی ہیں،ملزمان سادہ لوح لوگوں کو دوبئی اور سعودیہ بھجوانے کا جانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق سیٹلائیٹ پلازہ میں کارروائی کے دوران ساجد اکبر نامی انسانی سمگلر کوگرفتارکیا گیا ،ملزم کے قبضے سے 54 پاسپورٹس،جعلی دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمدکرلی گئی ہیں،ملزم غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو سعودیہ اور دوبئی بھجوانے کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.