کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نماز جمعہ کے بعد مسجد کے صحن میں لگا شیڈ گرنے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی
ٹین سے بنا شیڈ تیز ہوا کے باعث نمازیوں پر گرا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،ایس ایس پی سینٹرل
جمعہ 10 جون 2016 23:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نماز جمعہ کے بعد مسجد کے صحن میں لگا شیڈ گرنے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ14نمازی زخمی ہیں۔نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل میں جامع مسجد عثمان غنی کی چھت کا شیڈ اس وقت گرگیا جب نماز جمعہ کے بعد نمازی سنتیں ادا کررہے تھے۔
شیڈ گرنے سے چار نمازی موقع پر ہی دم توڑ گئے، شہید ہونے والوں کی شناخت محمد سلیم، حاجی اختر، عبدالرافع، فیصل یعقوب اور ہمایوں ربانی کے نام سے ہوئی ہے۔فیصل یعقوب اور عبدالرافع باپ بیٹے تھے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور دیگر امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے،نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا،بعد میں لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.