رمضان میں خون کے عطیات میں 70فیصد کمی

ہفتہ 11 جون 2016 21:58

رمضان میں خون کے عطیات میں 70فیصد کمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) رمضان المبارک میں خون کے عطیات میں 70فیصد کمی ہوگئی ہے ،جس کے باعث خون کے امراض میں مبتلا افراد بالخصوص تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین امراض خون نے شہریوں بالخصوص جوانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ خون کے عطیات دیں تاکہ خون کی کمی کو پورا کیا جائے اور ضرورت مند مریضوں کو خون فراہم کیا جاسکے ۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے بتایا کہ اندرون سندھ اور بلوچستان سے روزانہ درجنوں بچے ہمارے پاس آتے ہیں جنہیں خون لگنا ہوتا ہے ۔تربت ، گوادر، کشمور، قندہار، پنجگوراور ایران تک سے بچے اس امید پر کراچی آتے ہیں کہ انہیں خون میسر ہوگا تاہم شدید گرمی اور طویل روزوں میں لوگ خون کے عطیات نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :