آدھے سر کا درد خواتین کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں 50 فیصد اضافہ کا باعث ہے،رپورٹ
بدھ 15 جون 2016 13:21
برلن ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) آدھے سر کا درد خواتین کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں 50 فیصد اضافہ کا باعث ہے۔ یہ بات جرمن ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔
(جاری ہے)
رپورٹ کی تیاری کیلئے جرمنی اور امریکہ میں متعدد ہسپتالوں میں تعینات نرسوں کے ذریعے ایک لاکھ 15 ہزار خواتین سے متعلق اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمریں 25 سے 42 سال کے دوران تھی ڈاکٹرز نے اس میں سے 17 ہزار 531 خواتین کے آدھے سر کے درد میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
1989 اور 2011 کے دوران ان میں سے 1329 خواتین دل کے امراض میں متبلا ہوگئیں اور 223 کا انتقال انہیں امراض کے نتیجہ میں ہوا۔ ماہرین نے دیگر خواتین کے ساتھ موازنے کے بعد اندازہ لگایا کہ آدھے سر کے درد میں مبتلا خواتین کا دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ دیگر خواتین کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق آدھے سر کا درد خواتین میں دل کے دورے کے خطرات میں 39 فیصد ، فالج کے خطرات میں 62 فیصد اور انجائنا کے خطرات میں 73 فیصد اضافہ کردیتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.