پنجاب حکومت نے طالبہ سے بدخلاقی کے مرکزی ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 17 جون 2016 21:59

پنجاب حکومت نے طالبہ سے بدخلاقی کے مرکزی ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) پنجاب حکومت نے طالبہ سے بدخلاقی کے واقعہ کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اﷲ کی ضمانت منسوخی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ جمعہ کے روز پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم عدنان ثناء اﷲ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو دھوکے سے ہوٹل میں لے جا کر بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہو کر اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ عدنان مرکزی ملزم ہے۔لیکن ملزمان نے لڑکی کو دباؤ میں لا کر بیان بدلنے پر مجبور کیا اور لڑکی کے بیان حلفی کی روشنی میں سیشن عدالت نے مرکزی ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے دباؤ پر لڑکی کی جانب سے سیشن عدالت میں دئیے جانے والے دوسرے بیان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مرکزی ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :