قصور،بااثر زمیندار نے اپنے بیٹوں اورساتھیوں کی مددسے محنت کش کے بیٹوں پرتشدد

ہفتہ 18 جون 2016 19:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) بااثر زمیندار نے اپنے بیٹوں اورساتھیوں کی مددسے محنت کش کے بیٹوں پرتشدد کی انتہاکرکے ان کو زخمی کردیا ۔محمدمصطفی نے ڈی پی او قصور کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمدصدیق ،محمدجاوید ،پرویز،امانت دین محمدوغیرہ نے نواحی گاؤں تتاراکھارامیں زمین کوپانی لگانے کے تنازعہ پرمحمدمصطفی کے بیٹے مرتضیٰ اورعبدالرحیم پربندوقوں،سوٹوں سے حملہ کردیا اور ان کوشدیدزخمی کردیاجس پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :