پاناما لیکس ایشو:اپوزیشن کا احتجاج کیلئے کنٹینر ایک بھی ہوسکتا ہے۔سینیٹراعتزاز احسن

حکومت نے ہمارے 6ٹی اوآرز تسلیم نہ کیے تو مذاکرات نہیں ہونگے،پاناما لیکس سے متعلق مخصوص انکوائری کی جائے،پاناما پیپرزکی انکوائری کیلئے ایبٹ آباد یا حمودالرحمان کمیشن کیلئے قانون بنانے کی ضرورت نہیں،پاناما لیکس سے متعلق جو بھی قانون بنایا جائے سب کیلئے یکساں ہو،انکوائری کا آغاز وزیراعظم کے خاندان سے کیا جائے۔متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 جون 2016 15:44

پاناما لیکس ایشو:اپوزیشن کا احتجاج کیلئے کنٹینر ایک بھی ہوسکتا ہے۔سینیٹراعتزاز ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2016ء) :متحدہ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے ذریعے پاکستان کی معیشت کا خون چوسا گیا اس کیلئے قانون ہونا چاہیے۔جس کا نام پاناما پیپرز میں آیا ہے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔پیپلزپارٹی کے رہنماء اور ٹی اوآر پارلیمانی کمیٹی کے رکن اعتزاز احسن نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3اپریل کو جب پاناما پیپرز کا انکشاف ہوا،تو یہ کسی پارٹی نے نہیں بلکہ باہر سے معاملہ آیا۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔چٹھی لکھی جو سپریم کورٹ نے واپس کردی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 15ٹی اوآرز بنائے۔جن کو حکومت کو مسترد کردیا۔وزیراعظم قومی اسمبلی میں خطاب کیا اور پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

جن کے سامنے ہم نے پھر 15ٹی اوآرز رکھ دیے اور کھلے دل سے ٹی اوآرز کمیٹی میں حصہ لیتے رہے۔اس دوران اجلاسوں میں ہم نے حکومت کے چار میں سے تین ٹی اوآرز مان لیے۔

تیسرا ٹی اوآرز پاناما پیپرز سے متعلق ہے۔جس پر حکومت چاہتی ہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعہ سمیت 150مقدمات اس کمیشن میں آجائیں تاکہ انکوائری ہی نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق مخصوص انکوائری کی جائے۔تاکہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے سرمائے سے متعلق انکوائری کی جاسکے۔

اس کیلئے ایبٹ آباد یا حمودالرحمان کمیشن کی تحقیقات کیلئے قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ہم پیسہ واپس لانا چاہتے ہیں تو جو پیسہ باہر لے کر گیا تو وہ ثبوت پیش کرے۔اگر کسی نے کوئی چیز باہر کے ملک کوئی فلیٹ یا چیز خریدی ہے تو اس کا بھی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں پاناما لیکس سے متعلق جو بھی قانون بنایا جائے وہ سب کیلئے یکساں ہو۔

چھٹی بات یہ ہے انکوائری کا آغاز وزیراعظم کے خاندان سے کیا جائے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت سے معاملات میں مطابقت ہے،عمران خان کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ دو کنٹینرز ساتھ ساتھ ہوں۔لیکن میرا خیال ہے کہ کنٹینر ایک بھی ہوسکتا ہے البتہ فیصلہ پارٹی قیادت نے ہی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے 6ٹی اوآرز تسلیم نہ کیے تو مذاکرات نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے بعض اراکین سمجھتے ہیں کی اپوزیشن کا مئوقف درست ہے۔