سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کی وڈیو لیک پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے۔چوہدری نثار

تین ملزموں کی ویڈیو لیکس ہوئیں یہ وفاقی وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے،ملزموں کی وڈیو لیک کرنانصاف کا قتل ہے،پاکستانی بینکوں کی شاخیں کھولنے کیلئے چین نے شرائط نرم کردی ہیں۔وزیرداخلہ کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 جون 2016 17:59

سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کی وڈیو لیک پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے۔چوہدری ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کی وڈیو لیک پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے، تین ملزموں کی ویڈیو لیکس ہوئیں یہ وفاقی وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے،ملزموں کی وڈیو لیک کرنانصاف کا قتل ہے،پاکستانی بینکوں کی شاخیں کھولنے کیلئے چین نے شرائط نرم کردی ہیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وڈیولیکس سے متعلق جس طرح کے بیانات آرہے ہیں مجھے ان پر افسوس ہے۔اس قسم کے واقعات کو روکنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کی وڈیو لیک پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے۔سندھ حکومت کو وڈیو لیک ہونے پر خط لکھ دیا ہے۔خالد شمیم کی وڈیو لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں،رپورٹ جل سامنے آجائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین ملزموں کی ویڈیو لیکس ہوئیں یہ وفاقی وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔پہلی وڈیو بلوچستان میں لیک ہوئی جو حکومت بلوچستان کی ذمہ دای تھی۔ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو لیک ہونے پر حکومت سندھ اور پیمرا کو خط لکھا۔انہوں نے کہا کہ وڈیو لیکس معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔ملزموں کی وڈیو لیک کرنانصاف کا قتل ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مارد پدر آزاد گفتگو ہو رہی ہے۔

کٹوتی کی تحریکوں پربحث ہوتی ہے مگر یہاں عام بحث ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینکوں کی شاخیں کھولنے کیلئے چین نے شرائط میں نرمی کردی ہے،پاکستانی بینکوں کیلئے سرمائے کی حد میں 5ارب ڈالر کی کمی کردی گئی ہے۔سرمائے حد کم ہونے سے حبیب بینک چین میں اپنی شاخ کھولنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔حبیب بینک رواں سال چین کے صوبے سنکیانگ میں پہلی شاخ کھولے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہندوانتہا پسند تنظیمیں ہیں،انتہاپسند تنظیموں کا بھارتی حکومت پر اثرورسوخ ہے،بھارتی وزیرخارجہ کو اس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ کا بیان حیران کن ہے۔بھارت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو مذاکرات کے دروازے کیوں بند کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ سنجیدہ ہیں تو پہیلیوں میں بات نہ کریں۔بھارتی وزیر کھل کر بتاتے کہ تعلقات کی بحالی میں کونسی طاقت رکاوٹ ہے۔