افغانستان کے ساتھ سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت گیٹ ضرور بنائے جائیں گے،
افغان حکومت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے نتیجہ خیز ثابت ہوگی، افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہئے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو
پیر 20 جون 2016 23:15
اسلام آباد ۔ 20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت گیٹ ضرور بنائے جائیں گے، افغان حکومت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے نتیجہ خیز ثابت ہوگی، افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملہ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں افغانیوں کے قیام کا ایک طویل سلسلہ ہے ریجن میں قیام امن کیلئے یہ معاملہ حل کریں گے۔ پاکستان اس مقصد کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا اصل گھر افغانستان ہے۔ طویل عرصے سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کو اب واپس جانا چاہئے۔
افغان حکومت اس حوالے سے کوئی زیادہ مشکور بھی دکھائی نہیں دیتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرحد پر کشیدگی کا معاملہ حل ہو جائیگا۔ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے جو نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ طور خم افغان سرحد پر گیٹ ہر صورت تعمیر کئے جائیں گے، یہ بارڈر مینجمنٹ کا حصہ ہے اور عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے۔بارڈر مینجمنٹ کو تمام عالمی ادارے تسلیم کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.