اے این ایف کی کارروائی، ایک کلو گرام ہیروین برآمد کر لی

پیر 20 جون 2016 23:16

کراچی ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام ہیروین برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر صدر میں اسٹوڈنٹ بریانی کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے ایک کلو گرام ہیروین برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :