یوم شہادت حضرت علی کے جلوس میں شریک گاڑیوں کے لیے اسٹیکر لازمی قرار

پیر 20 جون 2016 23:16

کراچی ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) 21 رمضان المبارک1437-ہجری بمطابق 27جون2016 ء بروز پیر حضرت علی کرم ا لله وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ایک جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کے لیے اسٹیکر لازمی ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، ایمبولینس ، ٹاؤن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلو س میں شرکت کے لیے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ(پاس /اسٹیکر) حاصل کرنے کے لیے دفترDIGP، ٹریفک کراچی (سیکیورٹی برانچ) گارڈن ہیڈکوارٹرز، آغا خان سوئم روڈ، کراچی سے 22 تا25 جون 2016ء تک درخواست جمع کرائیں اور 26جون2016ء کو اسٹیکر حاصل کر سکتے ہیں۔

(گورنمنٹ ادارے دفتری لیٹر کے ساتھ جبکہ میڈیا اور ایمبولینس کے لیے لیٹر کے ساتھ گاڑیوں کے کاغذات ، ڈرائیور کے لائسنس، CNIC اور 2 عدد تصاویر کے ساتھ رجوع کریں)نیز اسکا ؤٹس، انجمنوں ، فلاحی ادارے ، سبیل نظر و نیاز کی گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کے لیے DIGP ٹریفک کراچی کے نام درخواست جس کے ساتھ مندرجہ ذیل اصل دستاویزات (برائے تصدیق) اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک ہوںSRCاسکاؤٹس رابطہ کاؤنسل آفس (کراچی اوپن ڈسٹرکٹ )کے مرکزی دفتر واقع نمائش (رابطہ نمبر 0336-3356517) میں 22 تا25 جون 2016 تک جمع کراکے رسید حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

اور 26جون2016ء کو اپنی رسید دکھا کر اسٹیکر (PASS) SRC کے آفس سے حاصل کریں ۔اسٹیکر حاصل کر نے کے لیے ذیل دستاویزات درخواست کے ساتھ ضرور فراہم کی جائیں۔ گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ۔بمعہ 2 عدد ڈرائیور کی تصاویر کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی فو ٹو کاپی تصدیق شدہ۔ انجمن ، ادارے یا سبیل کا لیٹر۔

اسکا ؤٹس، انجمنوں ، فلاحی ادارے ، سبیل نظر و نیاز وغیرہ کے منتظمین اسٹیکر (PASS) حاصل کرنے کے لئے اپنا اصل شناختی کارڈ اسکی کاپی اور اسکاؤٹس آفس کی جاری کردہ رسید دکھائیں گے اصل رسید اور شناختی کارڈ کاپی جمع کرواکر اسٹیکر (PASS) حاصل کر سکیں گے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے، ٹاؤن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس وغیرہ کے منتظمین اسٹیکر (PASS) حاصل کرنے کے لئے اپنا اصل شناختی کارڈ و کاپی، ادارے کا شناختی کارڈ اور ادارے کے لیٹر کی کاپی دکھائیں گے اور شناختی کارڈ کاپی و ادارے کے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرواکر اسٹیکر (PASS)حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :