سکھر پولیس نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ زکوة جمع کرنے پر مامور 7افراد گرفتار کر لیا

پیر 20 جون 2016 23:18

سکھر۔ 20جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) سکھر پولیس نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ زکوة جمع کرنے پر مامور 7افراد گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو موصولہ اطلاع پر سکھر پولیس نے اسپیشل برانچ کیساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے7 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اے سیکشن حدود سے گرفتار شدگان میں کالعدم تنظیم کے عبدالرحیم چنا ، محمد اسماعیل ، عطاء الرحمن ، عبدالرحیم ، محمد رمضان ، خدا بخش ، محمد صدیق شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور اورمظفرگڑھ سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رمضان المبارک کے ایام میں کالعدم تنظیم کیلئے چندہ زکوة جمع کرنے پر مامور تھے۔

متعلقہ عنوان :