لاہور میں بارش سے متعدد علاقوں کے فیڈر ٹرپ کر گئے ، بجلی غائب

منگل 21 جون 2016 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم بارش کے باعث 33علاقوں کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہلکی بارش نے واپڈا حکام کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے جس کے بعد وسن پورہ، فتح گڑھ، سمن آباد ، ٹھوکر نیاز بیگ ، ملتان روڈ ، سبزہ زار ، اعوان ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ کینال بنک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے جس کے باعث روزہ داروں کا براحال ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے معلومات لینے کیلئے جب متعلقہ سب ڈویڑن فون کیا جاتا ہے تو وہاں کے تمام نمبر مصروف یا بند ملتے ہیں اور ایسی صورت حال میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے والا کوئی بھی نہیں جس سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :