معروف اداکار و سیاستدان راج ببر 63 برس کے ہوگئے

جمعرات 23 جون 2016 12:18

معروف اداکار و سیاستدان راج ببر 63 برس کے ہوگئے

ممبئی ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون ۔2016ء) بالی وڈ کے معروف اداکار و سیاستدان راج ببر 63 برس کے ہوگئے ہیں۔ 23 جون 1952 کو اتر پردیش میں پیدا ہونے والے راج نیشنل کالج آف آرٹس انڈیا سے گریجویسن کے ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے فنی زندگی کا آغاز سٹریٹ تھیٹر سے کیا اور بعد میں ممبئی آگئے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں انھوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم” انصاف کا ترازو“ سے کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں” قصہ کرسی کا، آپ تو ایسے نہ تھے،جزبات، سو دن ساس کے،راض، پونم،ارمان اور آپس کی بات شامل ہیں۔ انھوں نے سیاسی میدان میں قسمت آزمائی کی وہ1999 سے 2004 تک آگرہ کے ممبر پارلیمنٹ بھی رہے۔ انھوں نے فنی کیرئیر کے دوران فلم فئیر، بہترین اداکار،بہترین معاون اداکار اور بہترین ولن سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے۔