
چاہت فتح علی خان کا انڈوں سے حملے کی ویڈیو شیئر کرنے پر برطانوی ریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کا اعلان
واقعے کے بعد نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئیں، پوچھا جاتا تھا بدو بدی زیادہ زخمی تو نہیں ہوئے‘ گلوکار
جمعہ 12 ستمبر 2025 22:46

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے سکیورٹی اہلکار ان کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے تھے، اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کے مالکان ارم اور فیض نے انہیں پرفارمنس کے لیے مدعو کیا تھا، شو کے بعد عملے نے گروپ تصاویر بنوائیں اور جاتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی تصویر کھنچوانے کو کہا گیا، تبھی نقاب پوش افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
ان کے مطابق ایک شخص نے انڈا پھینکا جبکہ دوسرے نے ان کے سر پر انڈا پھینکنے کے ساتھ ہاتھ بھی مارا۔اس واقعے کے باعث چار دن تک ان کی طبیعت خراب رہی۔چار دن بعد جب انہوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کا کہا تو انکار کر دیا گیا کہ ریسٹورنٹ کے باہر کیمرے نہیں لگے، تاہم واقعے کے تین مہینے بعد انہوں نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کر دی۔گلوکار نے موقف اپنایا کہ اب ان کے پاس ریسٹورنٹ والوں کے خلاف واضح ثبوت ہیں، وہ عدالت جا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور ریسٹورنٹ کو بند کروائیں گے کیونکہ ان کے بقول یہ سب ملی بھگت سے کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ والوں کا جھوٹ پکڑا گیا ہے کیونکہ واقعے کے تقریباً تین ماہ بعد انہی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے یہ ویڈیو پوسٹ کر دی گئی۔چاہت فتح علی خان نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئیں جن میں ان کی خیریت دریافت کرنے کے بہانے پوچھا جاتا تھا کہ بدو بدی زیادہ زخمی تو نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام نمبرز نوٹ کر چکے ہیں اور انہیں حکام کے سامنے ثبوت کے طور پر پیش کریں گے۔گزشتہ روز پراٹھا اسٹاپ پیلس ریسٹورنٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نقاب پوش افراد اچانک قریب آکر چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکتے ہیں اور سر پر ہاتھ مارتے ہیں، پھر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد مانگی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
چاہت فتح علی خان کا انڈوں سے حملے کی ویڈیو شیئر کرنے پر برطانوی ریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کا اعلان
-
چاہت فتح علی خان کا انڈوں سے حملے کی ویڈیو شیئر کرنے پر برطانوی ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان
-
اذان سمیع خان نے ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے ، ندیم بیگ
-
ڈراموں میں زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ غیر معیاری مواد ہے ، ثروت گیلانی
-
عثمان مختار اور صبا قمر نئی ڈرامہ سیریل "پامال " میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے
-
ہمیشہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، نعمان اعجاز
-
اداکارہ نعیمہ بٹ کو نماز کے بعد تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
-
اکشے کمار نے بیوی سی زیادہ پیار کاراز اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر فاش کردیا
-
سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، بگ باس شو میں شرکا کا داخلہ بند
-
والد کے افیئرز کا سن کر والدہ بچوں سمیت گھر چھوڑ گئی تھیں، رشی کپور
-
بھارت میں مسلم اداکار علی گونی اور انکی گرل فرینڈ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں
-
دہلی ہائی کورٹ نے ایشوریا رائے کے شخصی حقوق کے تحفظ کو تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.