سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، بگ باس شو میں شرکا کا داخلہ بند

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:41

سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، بگ باس شو میں شرکا کا داخلہ بند
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)بھارت کے مشہور شو بگ باس 19 میں سلمان خان کی سکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے حاضرین کا داخلہ بند کردیا گیا۔بگ باس ایک مشہور رئیلیٹی شو ہے جس کے 19ویں سیزن کی میزبانی سلمان خان کررہے ہیں۔سلمان خان ہر ہفتے 'ویک اینڈ کے وار' میں جلوہ گر ہوتے ہیں اور گیم کے شرکا سے سخت سوالات کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ مختلف کھیل بھی کھیلتے ہیں۔

اس دوران سلمان کو دیکھنے کیلئے حاضرین بھی آتی ہے لیکن اس بار انتظامیہ کی جانب سے حاضرین کے آنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی وجہ سے سکیورٹی کو بڑھایا گیا ہے اور اسی تناظر میں حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے حاضرین کی شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس حوالے سے پروگرام کے سی ای او رشی نیگی نے کہا کہ بگ باس 19 کے سیٹس پر پچھلے ڈھائی سالوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس کی وجہ سلمان کو ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیاں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شو میں کسی بھی خلل سے بچنے کیلئے تقریبا 600 لوگ شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔