اذان سمیع خان نے ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے ، ندیم بیگ

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:20

اذان سمیع خان   نے  ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں اپنا کردار  بخوبی نبھایا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ہدایت کار ندیم بیگ نے ڈرامہ سیریل ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘میں اذان سمیع خان کے کردار فرہاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کردار بخوبی نبھایا ہے اور انہیں اس سے بہت پذیرائی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ریویو- اٹ کے مطابق ندیم بیگ نے کہا کہ اذان سمیع خان کے کردار میں ہم آسانی سے فیروز خان یا دیگر غصے والے مردوں کا تصور کر سکتے تھے، لیکن میں چاہتا تھا کہ یہ کردار کوئی ایسا شخص کرے جو بظاہر برے یا شیطانی نہ لگے، بلکہ معصوم چہرے والا ہو لیکن اندر سے منفی کردار ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کردار میں حیرت کا عنصر آتا ہے، یہ درست کاسٹنگ ہے اور کردار بھی بہت اچھے طریقے سے لکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں اتنا مصالحہ ہے کہ کوئی بھی اداکار کرتا تو اسے توجہ ملتی، لیکن اذان کو زیادہ پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ ایک معصوم چہرہ اس کردار کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔ وہ محنتی ہے، دوسروں کی بات غور سے سنتا ہے اور ایک خوبصورت انسان ہے۔ ڈرامہ کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، جبکہ اس کے پروڈیوسر ہمایوں سعید ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :