بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اقبالی بیان اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ امریکی وزیردفاع نے بھی پاکستان میں بدامنی کا ذمہ داربھارت کو قرار دیا ۔ترجمان دفترخارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 23 جون 2016 14:26
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23جون۔2016ء) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اقبالی بیان اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ امریکی جنرل نے بھی پاکستان میں بدامنی کا ذمہ داربھارت کو قرار دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت دی جا رہی ہے۔
طورخم بارڈر پر مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ بارڈر مینجمنٹ کا مقصد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی دراندازی کو روکنا ہے۔ افغانستان نے بھی اس پراتفاق کیا ہے۔ رچرڈ اولسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی معاون خصوصی محسوس کرتے ہیں کہ افغانستان میں بھارتی اثر و رسوخ پر ہمارے تحفظات حقائق کے برعکس ہیں،،، حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.