بھارت میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا
سیکرٹری خارجہ نے میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم پر دستخط کر دیئے
پیر 27 جون 2016 21:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) بھارت میزائل ٹیکنالوجی کی برآمد پر کنٹرول کرنے والے ممالک کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔پیر کو سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم پر دستخط کیے جس کا مقصد میزائل ٹیکنالوجی کے غیرقانونی پھیلاؤ کو روکنا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فرانس، ہالینڈ اور لیکسمبرگ کی سفیروں کی موجودگی میں دستخط کے بعد جاری کردہ بیان میں ایم ٹی سی آر کے 34 رکن ممالک کا انڈیا کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ گروپ میں انڈیا کی 35 ویں ملک کے طور پر رکنیت سے عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی مقاصد کے حصول میں باہمی فائدہ ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم ٹی سی آر میں شمولیت کو انڈیا کے جوہری توانائی اور میزائل پروگرام کو قانونی حیثیت حاصل ہونے کی جانب ایک قدم قرار دیا جارہا ہے جسے 1998 کے جوہری تجربات کے بعد عالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا بھارت نے 2008 میں امریکہ کے ساتھ تاریخی سول جوہری معاہدہ کیا تھا جس کے باعث اسے کچھ جوہری مواد اور ٹیکنالوجی کا حصول ممکن ہوا تھا۔(جاری ہے)
امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد سے انڈیا جوہری مواد کے عدم پھیلاؤ اور ٹیکنالوجی کنٹرول کرنے والے کئی اہم گروپوں میں شمولیت کی کوششیں کر رہا ہے۔بھارت چین کی سخت مخالفت کے باوجود تاحال نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کا خواہاں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.