عوام کا بس چلے توحکمرانوں کو گلیوں میں گھسیٹیں، کاہنہ میں لوگوں کا وزیر اعلیٰ کی گاڑی روک کر احتجاج ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے، وزیراعظم صادق اور امین نہیں، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، غلط گوشوارے داخل کرائے، اخلاقی طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہیے، اپوزیشن لیڈر محمود الر شیدپنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت
پیر 27 جون 2016 22:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں‘اپنے اثاثہ جات سے متعلق پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اور الیکشن کمیشن میں بھی اپنے اصل اثاثے ظاہر نہیں کئے‘ملک کی دو بڑی جماعتوں نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کیا لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہو رہے اخلاقی طور پر وزیر اعظم کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو نا اہل مشیروں کی باتوں میں آنے کی بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہیے اسی میں انکی اور ملک کی بھلائی ہے کیونکہ ملک کسی مزید اپ سیٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعلی کی کاہنہ آمد کے موقع پر شہریوں کا احتجاج ٹریلر ہے ابھی فلم باقی ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج اس بات کا عکاس ہے کہ عوام ن لیگ اور ان ڈرامہ باز حکمرانوں سے کس قدر تنگ ہیں، عوام کا بس نہیں چل رہا حکمرانوں کو گلیوں میں گھسیٹیں اور ان سے پوچھیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں کے کیسے ضیا ع کیا جار ہا ہے وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر میں دورہ فرماتے ہیں اور پھر پریس ریلیز جاری کرواتے ہیں شہباز شریف کا اچانک دورہ مسافر بس میں بیٹھ کر سفر کیا لوگوں میں گھل مل گئے عوام ان ہی ڈرامہ باز یوں کی وجہ سے ان حکمرانوں سے تنگ ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.