جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری
کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرزسے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ و دیگر خطرناک ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں،ترجمان رینجرز سندھ
منگل 28 جون 2016 15:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، پیراور منگل کی درمیانی شب کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرزسے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمدہواہے۔
(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب خیرآباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مارا تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے بعد علاقے میں رینجرزکی بھاری نفری طلب کر کے آپریشن شروع کر دیاگیا۔
رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 15 منٹ سے زائد جاری رہا جس میں رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ اور دیگر خطرناک ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جن میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت اکرام محسود کے نام سے کی گئی ہے۔ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رینجرز اور پولیس پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.