کسی کی سفارش نہیں چلے گی اب صرف انصاف ہوگا ‘ہائیکورٹ میں کسی کا ذاتی مفاد نہیں ہونا چاہئے ‘ جسٹس منصور علی شاہ
منگل 28 جون 2016 15:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کی سفارش نہیں چلے گی اب صرف انصاف ہوگا ‘ہائیکورٹ میں کسی کا ذاتی مفاد نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ادارہ سب سے اہم ہے جبکہ ہائیکورٹ کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔
(جاری ہے)
منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ایمانداری سے کام کرنے والوں کو بہت پیار دوں گا اور غلط کام کرنے والوں کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ہر کمرے میں کیمرے لگیں گے نماز اور کھانے کا وقفہ بھی ہو گا جبکہ معذور افراد کو بھی کوٹے پر ملازمتیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لیے اب عدالت میں کسی کی کوئی بھی سفارش نہیں چلے گی بلکہ تمام فیصلے آئین وقانون اور انصاف کے مطابق ہو ں گے اور انصاف کی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اور انصاف کیلئے ہر کسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے دروازے کھلے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.