معروف قوال امجد صابری نے 12سال کی عمر میں والد کے ساتھ قوالی کا آغازکیا
امجد صابری کے بیٹے مجددصابری نے بھی اسی عمر میں قوالی شروع کر دی،باپ دادا کی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے پرعزم
منگل 28 جون 2016 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) معروف قوال امجد صابری نے 12سال کی عمر میں والد کے ساتھ قوالی کا آغاز کر دیا تھا ،امجد صابری کے بیٹے مجددصابری نے بھی اسی عمر میں قوالی شروع کر دی ہے۔امجد صابری کی شہادت کے بعد کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ صابری گھرانے میں قوالی کا چراغ ہمیشہ کے لئے بجھ گیا لیکن ان کے بیٹے مجدد نے ان کا یہ خیال غلط ثابت کر دیا ہے۔
بارہ سال کے اس صابری نے باپ کے سوئم پر شہید کی قوالی پڑھ کر نہ صرف امجد صابری کی یاد لوگوں کے دلوں میں تازہ کر دی بلکہ یہ بھی باور کرا دیا کہ امجد زندہ ہے۔(جاری ہے)
بارہ سال کے مجدد صابری کا کہنا ہے کہ وہ امجد صابری کی آواز کو لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ باپ دادا کی آواز اور قوالی میں ان کا نام کبھی مٹ نہ سکے۔
امجد صابری کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امجد صابری کے بیٹے کو قوالی کی کلاسز دیتے ہیں تاکہ تاحیات صابری خاندان اور قوالی کو دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھا جا سکے۔امجد صابری کے بیٹے نے قوالی کو جاری کر کے اپنے والد کے قاتلوں کو یہ جواب دیا کہ صابری قوال گھرانے کا چراغ بجھا نہیں ، شہید امجد صابری کی آواز ہمیشہ گونجتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.