وزیراعظم نواز شریف کی ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت
دکھ کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ‘وزیر اعظم
بدھ 29 جون 2016 14:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
(جاری ہے)
بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ترک حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں اور ہر طرح کی امداد کرنے کو تیار ہیں۔ دہشت گردوں کی اس کارروائی میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا ا ظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ترکی اس غیر متزلزل عزم کے ساتھ اس لعنت کو فیصلہ کن شکست دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.