سپریم کورٹ کی جعلی نمبرپلیٹ کی حامل دوگاڑیاں پکڑنے کے حوالے سے مقدمہ میں دونوں گاڑیاں محکمہ کسٹم کے حوالے کرنے کی ہدایت
ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ غیر قانونی طور پر درآمد شدہ گاڑیوں کو سپرداری پردینے کی مجاز نہیں ٗعدالت عظمیٰ
بدھ 29 جون 2016 21:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی نمبرپلیٹ کی حامل دوگاڑیاں پکڑنے کے حوالے سے مقدمہ میں دونوں گاڑیاں محکمہ کسٹم کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ غیر قانونی طور پر درآمد شدہ گاڑیوں کو سپرداری پردینے کی مجاز نہیں ۔ بدھ کو جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مشتمل دورکنی بینچ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پکڑی گئی دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں مالکان کے سپرد کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف محکمہ کسٹم کی جانب سے دائراپیل کی سماعت کی۔
ڈی آئی خان پولیس نے چیکنگ کے دوران دوگاڑیوں کی تلاشی لی جونان کسٹم پیڈ نکلی اوران پرلگا ئے گئی نمبرپلیٹ بھی جعلی ثابت ہوئیں، گاڑیوں کے دونوں ڈرائیورفرارہونے پرپولیس نے ان کیخلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی تاہم چارماہ کے بعد فضل غنی اوراسلام بہادرنامی دوافراد نے ان گاڑیوں کامالک ہونے دعویٰ کرتے ہوئے سپرداری کیلئے مجسٹریٹ علاقہ کودرخواست دی جس کے خارج ہونے ایڈیشل سیشن جج نے گاڑیاں سپرداری پر دینے کاحکم جاری کیاتوکسٹم حکام نے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کیا جس نے فضل غنی کو گاڑی کی حوالگی کی توثیق کرتے ہوئے دوسری گاڑی واپس لینے کاحکم دیاجس کیخلاف مدعی اسلام بہادراورمحکمہ کسٹم دونوں نے سپریم کورٹ میں الگ الگ پٹیشنز دائز کی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.