کراچی میں بارش ہو گئی تاہم اب تک نالوں کی صفائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مختلف مقامات پرتاحال پانی کھڑا ہوا

جمعرات 30 جون 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کراچی میں بارش ہو گئی تاہم اب تک نالوں کی صفائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مختلف مقامات پرتاحال پانی کھڑا ہوا ہے۔سعدی ٹاؤن سے متصل سعدی گارڈن نالہ جگہ جگہ سے بندہے اور نالا بھر گیا ہے۔ نالے کی صفائی نہ ہو سکی جس کے باعث نالے کا پانی باہر نکل کر آبادی کی جانب بڑھنے لگا ہے۔اس صورت حال میں سعدی گارڈن کے ڈوبنے کا خدشہ ہے جس کے باعث اہل علاقہ سخت خوف زدہ اور خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں مون سون کی بارشوں کے بعد سعدی ٹاؤن کے قریبی نالے میں طغیانی کے باعث سعدی گارڈن زیر آب آگیا ۔ کراچی میں بارشوں کے بعد سعدی ٹاؤن سے متصل نالے میں تغیانی کے باعث سعدی گارڈن زیر آب آگیا ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کیلئے انتظامات کئے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ بروقت انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ تمام صورتحال میں انتظامیہ غائب ہے ،کوئی بتانے والا نہیں ہے کہ پانی کہاں سے آ رہاہے ؟علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کاپانی تھدوڈیم بھرجا نے کی وجہ سے نالے میں آرہا ہے

متعلقہ عنوان :