بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے، ہائی کمشنر عبدالباسط
جمعرات 30 جون 2016 15:47
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے ، پاکستان کو بھارت سے مذاکرات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ہم برابری کی سطح پر بغیر شرائط کے مذاکرات چاہتے ہیں، پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے،مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے،بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں، کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا جبکہ بھارت 2 دفعہ اس بات پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے اور بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں۔
بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ کلبھوشن یادیو کامسئلہ سنجیدہ ہے اس کے بعد بھی بہت سی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
'اگر میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا'، مودی
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
کراچی کے عوام کیلئے بری خبر،کے الیکڑک کی10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.