پی ٹی آئی اور پی پی کے بعد عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کروا دیا
وزیراعظم نواز شریف نے بیٹی سے 19 کروڑ روپے گفٹ لینے کی بات کی قانون کے مطابق گفٹ نقد رقم کی شکل میں نہیں ہوتا وزیراعظم نے اثاثے چھپائے اور جھوٹ بولا، ریفرنس خرم نواز گنڈاپور اور اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی طرف سے جمع کروایا گیا
جمعرات 30 جون 2016 20:18
اسلام آباد/ لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ ریفرنس پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روزریفرنس دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پانامہ پیپر نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم نے اپنے بچوں کے اثاثے چھپائے۔
تاحال وزیراعظم کی طرف سے پانامہ لیکس کے انکشافات کی تردید نہیں کی گئی۔ وزیراعظم نے 2011-12 ء کی ٹیکس ریٹرن میں یہ اثاثے ظاہر نہ کر کے جرم کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی حق نمائندگی ایکٹ 1976 ء کے سیکشن 12 کے مطابق تمام پارلیمنٹرین اپنے درست اثاثہ جات کو ڈیکلیئر کرنے کے قانونی اعتبار سے پابند ہیں اور اس قانون کے مطابق جو پارلیمنٹرین ایسا نہیں کرے گا وہ حق نمائندگی کھو دے گا لہٰذا وزیراعظم سیکشن 12 کے تحت اپنا حق نمائندگی کھو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.