پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے،عالمی سطح پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، فلسطین ، القدس اورکشمیرکی آزادی کیلئے جذبہ جہاد کی ضرورت ہے ، دفاع پاکستان کونسل عیدکے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے
انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل کاجمعۃ الوداع کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 1 جولائی 2016 21:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) انصارالامہ پاکستان کے سربراہ ودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، فلسطین ، القدس اورکشمیرکی آزادی کیلئے جذبہ جہاد کی ضرورت ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے پاکستان کے خلاف سازشوں کوناکام بنانے کے لیے دفاع پاکستان کونسل عیدکے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔
وہ جامعہ خالدبن ولیدمیں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پراستحکام پاکستان اورتحفظ پاکستان کے لیے خصوصی دعابھی کروائی گئی مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ اس وقت ملک پاکستان کے خلاف جوسازشیں ہورہی ہیں ان کوناکام بناناہوگاپاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ دشمنوں کی آنکھ میں کٹھک رہاہے وہ کسی طورپربھی اس کوہضم کرنے کوتیارنہیں ہیں اسی لیے پاکستان کے خلاف روزنت نئی سازشیں کررہے ہیں آج کچھ لوگوں کی طرف سے پاکستان کاجغرافیہ غلط پیش کیاجارہاہے ایسے لوگوں کامحاسبہ کیاجائے پاکستان نے افغانستان کی آزادی اورتحفظ کے لیے ایک بڑی قربانی دی ہے عالمی برداری اورافغانستان کواس قربانی کااداراک کرناچاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان 27رمضان المبارک کوقائم ہواتھا آج ضرورت ہے اسی جذبہ کوپیداکیاجائے جو تحریک آزادی کے وقت تھا یوم آزادی کی طرح 27 رمضان کو بھی ہمیں منانا چاہیے ہم فرقوں اور مسالک کی جنگ میں اتنے دور چلے گئے کہ اہم اہداف سے بھی دور ہو گئے جو مسائل ہمیں آج درپیش ہیں وہ نااتفاقی کے باعث ہیں ہمارے مسائل کا حل صرف اتحاد میں ہے اسی نفاق کا فائدہ اسرائیل،بھارت ،امریکہ اور استعمار اٹھا رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.