ڈیرہ پولیس نے گزشتہ ماہ ما ہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف52 آپریشن کئے

آپریشنز میں 23 اشتہاریوں سمیت178مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا،اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعہ 1 جولائی 2016 22:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) ڈیرہ پولیس نے ما ہ جون کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف52 آپریشن کیے۔ ان اپریشنز کے دوران23مجرم اشتہاری سیمت178مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف،18رائفلز ،18بندوق ، 32پستول،996کارتوس، 56کلو 270گرام چرس،1کلو ،413گرام ہیروئن،12کلو500گرام افیون،4کلو 100گرام بھنگ اور شراب240بوتل برآمد کی۔

جبکہ3176 اور316ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف40مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع بھرمیں337مقامات پر SNAPچیکنگ کے ذریعے198مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2ہینڈ گرینیڈ،3کلاشنکوف، رائفلز1 ،بندوق4، پستول25 ،کارتوس421 اور 41مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 1761حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ جون کے دوران چیک کرکے سیکیورٹی انتظامات ناقص ہونے کی بناء پر 7حساس مقامات پر مقدمہ درج کیے گئے۔ جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر7مقدما ت درج کیے گئے ۔غیر قانونی طور پر رہائش پذیر9افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ٹریفک پولیس نے ماہ جون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر4397چالان کیے۔

متعلقہ عنوان :