کالا باغ ڈیم بارے چیئرمین واپڈا کے بیان کے خلاف پیپلز پارٹی نے تحریک التوا جمع کرادی
ہفتہ 2 جولائی 2016 16:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) کالا باغ ڈیم پر چیئرمین واپڈا کے بیان اور کالم کے خلاف پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے تحریک التوا جمع کرادی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین واپڈا مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود متنازعہ معاملہ پر تین وفاقی اکائیوں کو چیلنج کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
چیئرمین واپڈا کی جانب سے متنازعہ کالا باغ ڈیم کی حمایت میں لکھے گئے کالم اور بیان کے خلاف پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر اوراعجاز جاکھرانی نے تحریک التواء اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ۔
تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ تین صوبائی اسمبلیاں کالاباغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں، جبکہ چیئرمین واپڈا کے کالم اور بیانات ان کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ چیئرمین واپڈا مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود متنازعہ معاملہ پر تین وفاقی اکائیوں کو چیلنج کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اس معاملہ کو فی الفور ایوان میں زیر غور لانے کی درخواست کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.