پاکستان افغان مہاجرین کی طویل مدت سے خدمت کررہاہے،مولانا اسماعیل

مہاجرین کو زبردستی اپنے ملک دھکیلا گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہوگا، پہلے ہی افغانستان میں امریکہ نے بھارت کو پاکستان کیخلاف سرزمین دی ہوئی ہے،قائمقام امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:58

پاکستان افغان مہاجرین کی طویل مدت سے خدمت کررہاہے،مولانا اسماعیل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے قائم مقام امیر مولانا محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی طویل مدت سے خدمت کررہاہے ۔ اگر افغان مہاجرین کو زبردستی اپنے ملک دھکیلا گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہوگا ۔ پہلے ہی افغانستان میں امریکہ نے بھارت کو پاکستان کے خلاف سرزمین دی ہے اور افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہاہے ۔

افغان مہاجرین کامسئلہ دونوں ممالک افہام و تفہیم سے حل کریں۔افغانستا ن کے عوام کے ساتھ ہمارا دینی رشتہ ہے ۔حکومت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بے جا تنگ کرنے سے باز رہیں ۔مہاجرین کی بے جا پکڑ دھکڑ ، بے عزتی اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ہمارے اسلامی روایات کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

مرکز اسلامی پشاور سے جاری ایک بیان میں قائم مقام امیر مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ امن و امان کے حوالہ سے صوبائی حکومت کے نکتہ نظر کو ، مرکزی حکومت فیصلہ کرتے وقت مدّ نظر رکھے اورافغان مہاجرین کی آڑ میں بھارتی ایجنٹس کے پاکستان میں داخلہ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان دونوں برادر اسلامی ملک ہیں اور ہمارے تعلقات مثالی ہوں۔افغانستان اپنے اندرونی مسائل اور اختلافات خود حل کرے اور دونوں ممالک براہ راست مذکرات کے ذریعے باہمی مسائل حل کریں۔افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام اسلامی مما لک اپنا کردار اداکریں تاکہ قیا م امن کے بعد افغان مہاجرین باعزت طریقہ سے وطن واپس جاسکیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک پرامن افغانستان استحکام پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور تمام حل طلب مسائل کو باہمی رضامندی اور گفت و شنید سے حل کیے جائیں۔مولانا اسماعیل نے اسلامی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام اسلامی مما لک اپنا کردار اداکریں تاکہ قیا م امن کے بعد افغان مہاجرین باعزت طریقہ سے وطن واپس جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان اپنے اندرونی مسائل اور اختلافات خود حل کرے اور دونوں ممالک براہ راست مذکرات کے ذریعے باہمی مسائل حل کریں۔