حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے،بلال یسین
رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد سے ناجائزمنافع خوری کے مذموم مقاصد رکھنے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے داؤد پولٹری کو کم وزن میں گوشت فروخت کرنے پر گرفتارکرلیا گیا ، صوبائی وزیر خوراک کا کریم پارک رمضان بازار کا اچانک دورہ
ہفتہ 2 جولائی 2016 20:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء ) صوبائی وزیر خوراک و چےئرمین کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول بلال یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اس سلسلے میں ماہ صیام کے دوران صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کاکامیاب انعقاد کیاگیا ہے جس سے گرانفروشوں کی حوصلہ شکنی اور ذخیرہ اندوزوں کے مذموم مقاصدکوناکام بنادیاگیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج رمضان بازارکریم پارک کے اچانک معائنہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی ‘ معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔صوبائی وزیر نے قبل ازیں کریم پارک کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے داؤد پولٹری دکان فروش کو کم وزن میں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کرنے کاحکم دیا اور متعلقہ تھانے میں اس کے خلاف پرچہ درج کرنے کی ہدایت کی-بعدازاں صوبائی وزیر نے مختلف سٹالز پر سبزیوں ‘ پھلوں ‘ دالوں ‘ گوشت اور دیگر اشیاء کے معیار کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد اعلی اور معیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.