حکومت پنجاب کے موذی امراض کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کے بین الاقوامی ادارے معترف ہیں، پنجاب سے پولیو کے صرف 3 کیس سامنے آئے ، پورے پاکستان میں یہ تعداد 291ہے، ترجمان محکمہ صحت
پیر 4 جولائی 2016 11:18
لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء ) حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات، 2006-07 کے صحت کے ترقیاتی بجٹ 4369ملین روپے کے مقابلے میں2016-17 میں صحت عامہ کے شعبے کے لیے 166ارب 13کروڑ روپے مختص ،ڈینگی کا مرض ہو پولیو یا دیگر موذی امراض حکومت پنجاب کے ان امراض کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں،ان قدامات کی ایک مثال پنجاب سے پولیو کے صرف تین کیس سامنے آئے جبکہ پورے پاکستان میں یہ تعداد 291ہے،پنجاب میں پانچ سال کی عمر کے بچوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ 75 لاکھ ہے جو دیگر تینوں صوبوں کے بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب ہنگامی بنیادوں پر صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے ذاتی د لچسپی لیتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کی بدولت صوبہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے،اسی طرح حکومت پنجاب نے پولیو جیسے خطرناک مرض پر قابو پانے کے لیے بھی ہنگامی اقدامات کیے ہیں حکومت کی مسلسل اور موثر حکمت عملی و نگرانی کی بدولت پولیو کے مرض کی روک تھام کی گئی ، انٹرنیشنل پارٹیز اور تھرڈ پارٹی نے بھی حکومت پنجاب کے اس حوالے سے اقدامات کی تعریف کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.