دبئی: سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیئے برج خلیفہ اور کویت ٹاور پر سعودی جھنڈے کا عکس
منگل 5 جولائی 2016 14:12
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) سعودی عرب میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکوں کے بعد عالم اسلامی کے تمام ممالک نے ان خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ اسکے علاوہ امریکہ سمیت یورپی اور ایشیائی ممالک کے سر براہان نے بھی اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کویت اور دبئی کی مشہور عمارتوں برج خلیفہ دبئی اور کویت ٹاور کی انتظامیہ نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیئے دونوں عمارتوں کو سعودی جھنڈے کے عکس سے مزین کر دیا. کویت ٹاور اور برج خلیفہ پر سعودی عرب کے جھنڈے کا عکس ساری رات دکھائی دیا۔
کویت ٹاور پر سعودی جھنڈے کے عکس کے بارے میں کویت انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کی گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جبکہ برج خلیفہ پر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے .سعودی عرب جیسے پر امن ملک میں خودکش دھماکوں اور قیمتی جانوں کے نقصان پر ہم نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیئے سعودی عرب کے جھنڈے کا عکس لگایا ہے۔(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات کی عوام اور حکمران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ جی سی سی ممالک کے عوام کی کثیر تعداد نے کویت ٹاور اور برج خلیفہ کی انتظامیہ کی طرف سے اظہار یکجہتی کے اس انداز کو سراہا ہے۔اور سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.