مسلم امہ اور عا لمی برادری کی سعودی عرب میں دھما کوں کی مذ مت
منگل 5 جولائی 2016 14:51
جدہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) مسلم امہ اور عا لمی برادری کی جانب سے پیر کے روز سعودی عرب میں ہونے والے تین بم دھماکوں کی شد ید مذمت کی گئی ۔مصر کے مفتی اعظم الشیخ شوقی علام نے منگل کو جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی کے نزدیک دھماکا ایک انتہائی گھٹیا حرکت ہے جس کا تصور بھی محال ہے۔ حالیہ دھماکے ہمیں دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے سے باز نہیں رکھ سکتے۔
دہشت گردوں کے جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں دہشت گردی کا مقابلہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں سعودی عرب کی منزل کھوٹی نہیں کر سکتے۔عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد ابو الغیط نے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کی۔
نفرت انگیز دھماکوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذمت اور وطن نہیں ہے۔ جن لوگوں نے یہ دھماکے کئے ہیں انہوں نے رمضان المبارک کی حرمت کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔ عرب لیگ دہشت گردی کی مذمت کے مسلمہ موقف پر قائم ہے اور اس کی تمام شکلوں کی واضح مذمت کرتی ہے۔اردن کی حکومت نے مملکت سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاض حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عمان سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر اس کے ساتھ ہے۔مغر بی مما لک کی حکومتوں کی جا نب سے بھی دھما کوں کی مذ مت کر تے ہو ئے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.