عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف میں مٹھائی کا تبادلہ
میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:34
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف میں مٹھائی کا تبادلہ۔بی ایس ایف نے رینجرز کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے مٹھائی پیش کی۔واہگہ بارڈر پر جوائنٹ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے پاکستان رینجرز پنجاب کو مٹھائی پیش کی گئی۔
پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھی بی ایس ایف کو مٹھائی دی گئی۔ مٹھائی کا تبادلہ واہگہ کے سیکٹر کمانڈرز کی سطح پر کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف کے افسران و جوان بھی موجود تھے۔ بی ایس ایف کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز کو نیک خواہشات کے پیغام بھی پہنچائے گئے۔دوسری جانب ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کا لاہور کے بارڈر ایریاز کا دورہ کیااور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.