عمران خان نے پاکستان کو امریکی جنگ میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا
میاں محمد ندیم جمعہ 8 جولائی 2016 18:01
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔8 جولائی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی شہادتوں اور ملک کو امریکی جنگ میں دھکیلنے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان نے برطانوی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عراق پر حملے پر شرمندگی نہیں، وہ صرف عراق میں 179 برطانوی فوجیوں کی ہلاکت پر پچھتا رہے ہیں۔
وہ ہزاروں عراقیوں کی موت سے دامن نہیں بچا سکتے۔ جھوٹ کی بنیاد پر جنگ کے فیصلے پر ان کا احتساب کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی چلکوٹ طرز کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نائن الیون واقعے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود پاکستان امریکی جنگ میں کیوں شریک ہوا۔ اس وقت القاعدہ افغانستان میں تھی۔ اس وقت کوئی شدت پسند طالبان پاکستان میں موجود نہیں تھے۔
اس کے باوجود پاکستان کیوں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بنا؟ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کو تباہ کیا گیا۔واضح رہے کہ عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے برطانوی فوجیوں کے خاندانوں نے رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ٹونی بیلئراور سابق امریکی صدر جارج بش کو جنگی مجرم قراردیتے ہوئے ان کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے-مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.