بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملے کے بعد گرفتار مشتبہ نوجوان پولیس کی زیر حراست ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے اسے یرغمال بنا رکھا تھا اور وہ ان کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوا، اہلخانہ کا الزام
ہفتہ 9 جولائی 2016 21:48
ڈھاکا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملے کے بعد گرفتار کیا جانے والا مشتبہ نوجوان پولیس کی زیر حراست ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اسے یرغمال بنا رکھا تھا اور وہ ان کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوا۔ غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ہولی آرٹیسَن بیکری کے کچن اسسٹنٹ ذاکر حسین شاون کو، گزشتہ ہفتے شدت پسندوں کے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
شدت پسندوں کے خوفناک حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔پولیس نے جوابی کارروائی میں 5 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ذاکر حسین شاون کو ایک اور شخص کے ہمراہ ’مشتبہ سرگرمیوں‘ پر گرفتار کیا تھا۔لیکن پولیس کے اس دعوے کو ذاکر حسین کے اہلخانہ نے رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسے دیگر افراد کی طرح یرغمال بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس اور اہلخانہ کے مطابق ذاکر حسین ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں 5 روز زیر علاج رہنے کے بعد ہلاک ہوا۔
ذاکر کے والد عبدالستار نے اس کی ہلاک کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے معصوم بیٹے اور گھر کے واحد کفیل کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔انہوں نے ’ کہا کہ ذاکر کے جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات تھے، اس کی ایک آنکھ، دونوں گھٹنے اور کلائیاں تشدد کے باعث کالے ہوچکے تھے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اسے رسی کے ذریعے لٹکایا گیا ہو۔بنگلہ دیش کے بڑے انسانی حقوق کے گروپ ’این و سالش کیندرا‘ کے سربراہ نور خان لیٹَن کا کہنا تھا کہ ذاکر حسین شاون کے حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.