وزیراعظم گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملے ، جھک کر سلام ، دعائیں لیں

اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، روزانہ آپ کی صحتیابی کی دعاکرتی تھی ،والدہ کابیٹے کو پیار ، گال پر بوسہ اور ڈھیروں دعائیں

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:26

وزیراعظم گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملے ، جھک کر سلام ، دعائیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف رائے ونڈ میں گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملے ، جھک کر سلام کیا اور دعائیں لیں ،اس پر والدہ نے انہیں پیار کیا اور گال پر بوسہ دیا اور دعا د ی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا ء رائے ونڈ گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملے اور انہیں جھک کر سلام کیا اور دعائیں لیں ،ویل چیئر پر بیٹھی والدہ نے انہیں پیار کیا ، گلے ملیں اور گال پر بوسہ دیا اور دعائیں دیں اور کہاکہ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی والدہ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائے شکر کی کہ وزیراعظم بیرون ملک اوپن ہارٹ سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ اپنے بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتی رہیں اور آج اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ دعائیں قبول کر لی ہیں ۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں ۔ وزیراعظم نوازشریف بعد ازاں اپنی صاحبزادی مریم نواز سے بھی ملے اور انہیں پیار کیا جبکہ دادی نے وزیراعظم کے سامنے اپنی پوتی مریم نواز کی بہت تعریفیں کیں اور بتایا کہ جب وہ علاج کے لئے بیرون ملک تھے تو اس وقت مریم نواز نے ان کا بہت خیال رکھا۔

متعلقہ عنوان :