ہوسٹن ، چھوٹا طیارہ گرکر تباہ چار افراد ہلاک

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:39

ہوسٹن ، چھوٹا طیارہ گرکر تباہ چار افراد ہلاک

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ہوسٹن کے ایئرپورٹ سے پرواز کرنے کے بعد انجن میں ناکامی کے باعث ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :