میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا
عبد الستار ایدھی کے آخری الفاظ نے سب کو اشکبار کر دیا
ہفتہ 9 جولائی 2016 22:39
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) معروف سماجی رہنما اور محسن انسانیت عبد الستار ایدھی گذشتہ رات 11 بجے اس جہان فانی سے کْوچ کر گئے۔ عبد الستار ایدھی کی وفات پر عام شہریوں سمیت ملک بھر میں ایک سوگ کی سی فضا قائم رہی۔ عبد الستار ایدھی نے اپنے آخری الفاظ میں بھی اپنے انسانیت کے جذبے کو مرنے نہیں دیا جس نے قوم کی آنکھیں مزید اشکبار کر دی ہیں۔
اپنے آخری الفاظ میں عبد الستار ایدھی کا کہنا تھا کہ میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا۔(جاری ہے)
انہوں نے جاتے جاتے بھی انسانیت کے جذبے سے سرشار اپنے تمام اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم ان کی بیماری کے باعث ان کی آنکھوں کے علاوہ کوئی اور عضو عطیہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔عبدالستار ایدھی کو انسانیت، لا وارث اور غریبوں کو دکھ سمجھنے والے مسیحا کا لقب بھی دیا گیا جبکہ عبد الستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خد مات پر کئی دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں۔ عبد الستار ایدھی کو اپنے وطن کی مٹی سے اتنا لگاوٴ تھا کہ انہوں نے صحت کی خرابی کے باوجود بیرون ملک علاج کروانے سے انکار کر دیا۔۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.