میری وصیت ہے کہ میرے بعد فیصل ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کو لے کر چلے،ایدھی کی وصیت

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:41

میری وصیت ہے کہ میرے بعد فیصل ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کو لے کر چلے،ایدھی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پانچ ماہ قبل ایک شام کو معرو ف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی نے اپنے بیٹے فیصل ایدھی کو اپنے پاس بْلایا اور کہا کہ فیصل تم یہیں میرے پاس رہنا اور کہیں نہیں جانا۔

(جاری ہے)

ایدھی صاحب کا اتنا ہی کہنا تھا کہ فیصل ایدھی نے اپنے بیوی بچوں کے پاس جانے کا ارادرہ ترک کر کے وہیں ایدھی صاحب کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا اورمیٹھا در ایدھی سینٹر میں موجود اپنے والد کے ہیڈ آفس میں جا بیٹھے۔

جب عبد الستار ایدھی سے ایدھی فاؤنڈیشن چلانے سے متعلق فیصل ایدھی کی قابلیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی سفید داڑھی میں ہاتھ پھیرتے ہوئے سامنے گھورتے ہوئے کہا کہ فیصل ایدھی یقینا اس قابل ہے اور انشا اللہ یہ ضرور ایدھی فاؤنڈیشن کو چلائے گا۔

متعلقہ عنوان :