کراچی‘ لیاری میں (ن) لیگ کے مرکزی دفتر پر حملہ

منگل 12 جولائی 2016 18:58

کراچی‘ لیاری میں (ن) لیگ کے مرکزی دفتر پر حملہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم ملزمان نے پاکستان مسلم لیگ نون ضلع ساؤتھ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقے غریب شاہ کے قریب مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر پر پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے باعث دفتر گولیوں سے چھلنی ہوگیا۔دفتر میں موجود ضلع ساؤتھ کے عہدیدار راجہ سعید، عبداﷲ دشتی اور عقیل رحمانی بال بال بچ گئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقصد عہدیداروں کو نشانہ بنانا تھا جبکہ اس سے قبل بھی ضلعی عہدیدار راجہ سعید پر حملہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :