انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کی جانب سے عبد الستار ایدھی کو نوبل ایوارڈ دینے کا مطالبہ

ہر سال سماجی شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والوں کو ایدھی ایوارڈ دیا جائے گا ‘ ڈاکٹر ناصر علی خان

بدھ 13 جولائی 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) 35سے زائد پاکستانی یونیورسٹیز کے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبد الستار ایدھی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں نوبل ایوارڈ سے نوازا جائے اور اس حوالے سے انٹر یونیورسٹی کنثورشیم کی جانب سے آن لائن دستخطی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کنثورشیم کی جانب سے ہر سال سماجی شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو ایدھی ایوراڈ دینے کا بھی اعلان کیاگیا ہے اس حوالے سے چیئرمین انٹر یونیورسٹی نثورشیم و وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر علی خان نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی پاکستان کا فخر تھے وہ وطن عزیز کے افق پر ایک چمکتا ستارہ تھے ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی ،انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ان کی تعلیمات کو اپنایا جائے ،انسانیت سے دوستی کی جائے اور لوگوں کے دکھ درد میں ان کے کام آیا جائے۔

متعلقہ عنوان :