سعودی عرب میں کرین گرنے سے لوگوں کے جاں بحق ہونے والے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی

مقدمے کی تحقیقات میں آٹھ ماہ لگے ٗ کیس کو مکہ میں کریمنل کورٹ میں بھیج دیا گیا ٗملزمان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

بدھ 13 جولائی 2016 20:54

سعودی عرب میں کرین گرنے سے لوگوں کے جاں بحق ہونے والے واقعہ کی تحقیقات ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) سعودی عرب میں کرین گرنے سے لوگوں کے جاں بحق ہونے والے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس مقدمے کی سماعت جلد شروع ہو جائے گی، ملزمان میں انجینئرز اور سعودی حکومت کے دو ذمہ دار بھی شامل ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق اس مقدمے کی تحقیقات میں آٹھ ماہ لگے اب اس کیس کو مکہ میں کریمنل کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ملزمان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیاکے مطابق مقدمہ جلد شروع ہوگا تاہم اس نے کوئی الزامات کی نوعیت اور ملزمان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایاسعودی گزٹ کے مطابق ملزمان میں انجینئرز اور سعودی حکومت کے دو ذمہ دار بھی شامل ہیں۔ابھی تک اس بات کا بھی علم نہیں ہوسکا کہ سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن کا بھی کوئی عہدیدار مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 100سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ٗواقعہ کے بعد بن لادن کمپنی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کے بعد اس کمپنی پر کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس سے کمپنی کو بہت نقصان ہوا۔